جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے خواہشمند کارکن کو ناگواری کے ساتھ جھڑک دیا۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کو 8 روز ہوچکے ہیں اور دھرنے کے شرکاء سرد موسم کے باوجود ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں۔دھرنے کے شرکاء بارش اور سردی کے باوجود اپنی قیادت کے حکم پر صبر و استقامت کے ساتھ کھلے آسمان تلے موجود ہیں تاہم ایسا لگتا ہے کہ تحمل مزاج مولانا فضل الرحمان پر طویل سفر اور دھرنے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔جے یو آئی سربراہ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے بعد اسٹیج سے اتر رہے تھے کہ ایک کارکن نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم مولانا فضل الرحمان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے ناگواری کے ساتھ اس کو جھڑک دیا اور اسٹیج سے نیچے اتر گئے۔واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس معاملے پر جے یو آئی قیادت پر تنقید کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments