حکومت کی طرف سے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کرنے والے پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم انتخابی دھاندلی کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں۔ پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہیں لیکن اپوزیشن راضی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو مضبوط کیا جائے، وزیر اعظم نے اس پر بھی ہاں کردی ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا کو دھرنے سے اس سے زیادہ کیا کامیابی چاہیے کہ وہ اسمبلی میں نہیں ہوتے ہوئے بھی اپوزیشن لیڈر بن چکے ہیں اور شہباز شریف فارغ ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہی کے درمیان 48 گھنٹوں کے دوران چار بار ملاقات ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments