اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ آزادی مارچ اور ملکی و سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 اور 8 نومبر کےاجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممبر اوگرا کی تعیناتی، ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ کو سٹیزن پورٹل پر سمندرپار پاکستانیوں کی شکایات کے حل پر بریفنگ دی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments