پاکستان کے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو بحرین کے سب سے معتبر ترین عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمتِ انسانیت 2019 سے نوازا گیا ہے۔اس معتبر ایوارڈ کا نام بحرین کے مرحوم شیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ایک عظیم حکمران اور ہمدرد انسان کے نام سے جانا جاتا ہے۔بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک عظیم الشان شاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کو ایک ملین ڈالر کے ساتھ خالص سونے کا تمغہ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔اس تقریب کا انعقاد بحرین کے دارالحکومت منامہ میں الفتح کمپاؤنڈ کے عیسیٰ تقافتی سینٹر کے گرینڈ سیلیبریشن ہال میں کیا گیا۔ایوارڈ کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ ساتھ سرکاری اور کمیونیٹی کے وفود نے بھی شرکت کی۔عیسیٰ ایوارڈ برائے خدمت برائے انسانیت کی بنیاد بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے 2008 میں رکھی تھی جو کہ بین الاقوامی جیوری کی سفارشات کے بعد دیا جاتا ہے۔اس ایوارڈ کو بحرین کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے جو کہ انسانیت کی خدمت کرنے والی کسی شخصیت یا ادارے کو دیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments