کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر صحافی کے ٹماٹر کی قیمت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ناراض ہوگئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کے لیے رعایتی قرضہ دینے کا اعلان کیا۔رضا باقر نے امپورٹرز کے لیے 10ہزار ڈالرز تک پیشیگی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے امپورٹرز کے لیے بھی پیشگی ادائیگی پر رعایت دیں گے، اسٹیٹ بینک نے 3 سے 6 فیصد رعایتی شرح پر ایکسپورٹرز کے لیے قرض میں 100 ارب روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا زرمبادلہ کے ذخائر پر محدود اثر ہوگا، ایکسپورٹ رعایتی قرض میں مزید شعبے بھی شامل کیے جائیں گے۔اس موقع پر ایک صحافی نے گورنر اسٹیٹ بینک سے ٹماٹر کی قیمت کے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھ سے ٹماٹر کی قیمت نہ پوچھیں۔واضح رہےکہ ان دنوں ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا ہے جن میں خصوصاً ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ٹماٹر کی قیمت سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ٹماٹر 17 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments