امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں 600 فوجی اہلکاروں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جنگ کو ’ناختم ہونے والی جنگ‘ قرار دیکر امریکی فوجیوں کے انخلا کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکی سیکریٹری دفاع نے شمالی شام میں 600 فوجیوں کی مستقل تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔مارک ایسپر کا ایشیا کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سے امریکی فوج کا انخلا اب بھی جاری ہے لیکن 600 کے قریب امریکی فوجی تیل تنصیبات کی نگرانی کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔امریکی سیکریٹری دفاع نے مزید کہا کہ یورپی اتحادیوں کی جانب سے شام میں اپنے فوجیوں کی موجودگی کو مضبوط کرنے پر امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments