سابق وزیراعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے ریلیف نہ ملا تو وہ علاج کے لیے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔نواز شریف کی حالت کے مد نظر خاندان اور لیگل ٹیم نے سر جوڑ لیے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے لیے مشروط اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف آج ہی عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ن لیگ کی درخواست تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے شہباز شریف کی ایما پر ایڈوکیٹ امجد پرویز لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ اگر عدالت سے انہیں ریلیف نہ ملا تو وہ علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جائیں گے اور نواز شریف نے اس فیصلے سے خاندان کے افراد کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اُن کی والدہ، بیٹی اور شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے لیے مشکل سے منایا تھا اور ان کی بگڑتی صحت پر اہلخانہ پریشان ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments