اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے ارکان کی تقرری کا فیصلہ مسترد ہو گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے نئے نام مانگ لیے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خطوط بھجوا دیئے ہیں۔اپنے مراسلے میں چیئرمین اور سپیکر نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے دو ارکان کی تقرری کے لیے تین تین نام مانگ لیے، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے نام ملنے کے بعد پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔خیال رہے کہ ستمبر میں صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کی منظوری دی تھی جسے اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی جب کہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے بھی نئے تقرر شدہ ممبران سے حلف لینے سے معذرت کر لی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments