اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور وہ دورہ چین کے بعد کابینہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments