امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے اور نا ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں