پاکستانی کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس13‘ سے آفر آنے پر حیران ہوگئی تھی۔گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک ویب شو ’دی منشی شو‘ میں انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہیں بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو ’بگ باس سیزن 13‘ کا حصہ بننے کے لیے پیشکش کی گئی تھی۔آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب مجھے کال آئی کہ آپ کو ’بگ باس سیزن 13‘ میں شامل کرنے کی لیے پیشکش کی جارہی ہے تو میں حیران ہوگئی تھی لیکن میں نے انہیں فوراً منع کردیا کیونکہ یہ شو بس دیکھنے کی حد تک ہی اچھا لگتا ہے اس کا حصہ بننے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔واضح رہے کہ بگ باس بھارت کا سب سے بڑا رئیلٹی شو سمجھا جاتا ہے اور حال ہی میں اس شو کا 13واں سیزن نشر کیا جا رہا ہے۔اس شو کی میزبانی بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار سلمان خان کرتے ہیں اور بگ باس کے سیزن 4 میں پاکستانی اداکار وینا ملک بھی اس کا حصہ بنی تھیں۔دوسری جانب آئمہ بیگ سے انٹرویوکے دوران حال ہی میں گردش کرنے والی افواہوں سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ ان کا اور شہباز شگری کا کیا تعلق ہے جس پر آئمہ نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شگری میرے بہت اچھے دوست ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments