جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔جنوبی کوریا کے شہر سیول کی گنگنام ڈسٹرکٹ پولیس نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ گو ہارا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔اس سے قبل مئی میں بھی مذکورہ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شب بخیر لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد 28 سالہ کورین اسٹار نے خودکشی کی کوشش کی تھی مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی تھیں۔پڑوسی ملک جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گوہارا کی خودکشی کی کوشش ناکام ہوگئی تھی جس کے بعد وہ کافی روز اسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔دوسری جانب گوہارا کے سابق قریبی دوست نے کورین اسٹار کی نجی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔واضح رہے کہ کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں خودکشی کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور اس سے قبل بھی 25 سالہ کورین گلوکارہ سولی نے بھی خودکشی کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“معروف کورین گلوکارہ و اداکارہ نے خودکشی کرلی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so sad