اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ نوازشریف کی پھرتیوں نے سب کے دعوؤں کی نفی کردی ہے اور ان کا چہرہ ہشاش بشاش ہے لہٰذا ہمیں اس بات کی امید رکھنی چاہیے کہ وہ جلد اپنی بیماری کے حوالے سے حتمی تشخیص سے قوم کو آگاہ کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے عدالتی نظام میں سرخرو کیا، وزیراعظم عمران خان عدالتی اصلاحات سے متعلق پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی ناروے جیسے واقعات کی حوصلہ شکنی کیلئے اقدامات اٹھائے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آواز بھی سنے جب کہ بابری مسجد کے واقعے پر بھارت میں مسلمانوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے تمام پلان پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں، اپوزیشن کی انتہاپسندانہ سوچ کو عوام نے مسترد کردیا ہے، اب کوئی اسلام کا ٹھیکے دار پاکستان کے آگے بڑھنے کے راستے میں روڑے نہیں اٹکا سکتا، مولانا اور ہم نوا کو 2018 میں بھی مایوس ہوئی، عوام نے ان کے نظریات کو بڑی بے دردی سے مسترد کرکے ان سے چھٹکارا حاصل کیا، آئندہ بھی پاکستانی سیاست میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں۔میاں نوازشریف کی بیماری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کو پردیس گئے اتنے دن ہوگئے، وہاں سے ان کی تشخیص کا کوئی چٹھی پتر نہیں آرہا، ان کی پھرتیوں نے آپ سب کے دعوؤں کی نفی کردی ہے، ان کا چہرہ ہشاش بشاش اور تندرست ہے، ہمیں ان کی بہتر تشخیص کے لیے دعاگو رہنا چاہیے اور اس بات کی امید رکھنی چاہیے کہ وہ جلد اپنی بیماری کے حوالے سے حتمی تشخیص سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments