کراچی: نجی اسپتال میں معذورمریضہ سےمبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایاکہ وہ اپنی معذور اہلیہ کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال لائے جہاں وارڈ بوائے نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو ڈاکٹرز کے کہنے پر آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو واپس بھیج دیا اور کہاکہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کا خیال رکھےگی۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ صبح اسپتال آنے پر اہلیہ کو روتا پایا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments