امریکا کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کے امکانات پہلے سے بھی زیادہ ہیں۔ستمبر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل مائیک ملے گزشتہ روز (27 نومبر) اپنے پہلے دورے پر افغانستان پہنچے۔افغانستان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل مائیک ملے کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذاکرات کے ذریعے افغانستان کی 18 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے امکانات پہلے سے زیادہ ہیں۔امریکی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے، بس مثبت نتائج کے لئے کام باقی رہ گیا ہے۔دوسری جانب دوحا میں طالبان وفد نے بھی امریکی حکام سے ملاقات کی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈرز نے امریکی حکام سے غیر سرکاری ملاقاتیں شروع کی ہیں، امریکی حکام کے ساتھ امن عمل دوبارہ شروع ہونے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments