زیادہ ورزش دماغ کی دوبارہ تخلیق کے برابر ہے: ماہرین صحت

جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے اسے صحت سے متعلق بے شمار مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ڈیمینشیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا حافظہ کمزور اور یادداشت آہستہ آہستہ ختم ہونے لگتی ہے لیکن ڈاکٹرز نے اس بیماری سے بچنے کے لیے حال ہی میں ایک تحقیق کی ہے۔کینیڈا کی میک ماسٹر یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر نے بتایا کہ انسان اگر جسمانی طور پر پھرتیلا نہیں ہوگا تو اس کا تعلق بھی ڈیمینشیا کی بیماری سے ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ ہماری حالیہ تحقیق کے مطابق ورزش کی شدت بے حد معنی رکھتی ہے، ہم نے بزرگوں کو ایک نئے ورزش پروگرام میں داخلہ دیا اور صرف 12 ہفتوں میں ہی ان بزرگوں کی یادداشتیں بہتر ہوگئیں لیکن یہ اس وقت ممکن ہوا جب انہوں نے (ہائی انٹنسیٹی) یعنی شدت والی ورزش کی جس کی وجہ سے انکی یادداشت بہتر ہوئی۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اب ہمارا اگلا قدم یہ سمجھنا ہے کہ ورزش کس طرح دماغ کو تبدیل کرتی ہے، لہٰذا ہم نے دماغی صحت کی مشق کے حوالے سے کچھ تجاویز مرتب کی ہیں، جو کہ یہ ہیں۔

زیادہ ورزش دماغ کی دوبارہ تخلیق کے برابر ہے: ماہرین صحت” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں