کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان نے کہا تھا کہ جو این آر او دے گا وہ غداری کرے گا لیکن حالات ایسے بنے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا پڑی مگر نواز شریف کی لندن میں شاپنگ اور کھانا کھانے کی تصویریں دیکھ کرعمران خان کو کوفت ہوتی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو چیزیں ہورہی تھیں وہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے تھیں، اس حکومت کو اللہ کے بعد فوج کا بڑا سہارا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خیال میں ایک بہت بڑا مافیا نواز شریف کو باہر لیکر گیا، عمران خان نے کہا تھا کہ جو این آر او دے گا وہ غداری کرے گا، لیکن حالات ایسے بنے کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا پڑی، نواز شریف کی لندن میں شاپنگ اور کھانا کھانے کی تصویریں دیکھ کرعمران خان کو کوفت ہوتی ہے، عمران خان کو لوگوں نے احتساب کے نام پر ووٹ دیئے ہیں، عمران خان نے ان سب کیلئے چور، ڈاکو، لٹیرا، بے ایمان جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments