دنیا میں بہت سے لوگ اس صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں کہ وہ کسی بھی چیز کو دیکھ کر پینٹنگ یا اسکیچنگ کے ذریعے اسے حقیقت سے قریب تر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔کافی لوگ اس کوشش میں کامیاب بھی ہوتے ہیں اور شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو حیران کر دیتے ہیں۔بالکل اسی طرح جاپان کے کوہی اوہموری نامی نوجوان آرٹسٹ کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی چیز کا ایسا اسکیچ تیار کرتے ہیں کہ اس کو دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔یہ جاپانی فنکار میٹل یعنی دھات سے بنی ہوئی اشیاء (جس میں رسٹ واچ، سافٹ ڈرنکس کین وغیرہ شامل ہیں) کے تھری ڈی (تھری ڈائمنشنل) اسکیچ پینسل کی مدد سے تیار کرتے ہیں۔25 سالہ نوجوان آرٹسٹ اپنے ایک اسکیچ کو مکمل کرنے میں سیکڑوں گھنٹے گزار دیتے ہیں جس کے بعد بلآخر ہاتھوں سے بنایا جانے والا اسکیچ اصل چیز کی تصویر کی مانند لگتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments