مشرقی افریقا میں ایک روز میں دو سال کے برابر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی اور صرف کینیا میں مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔اقوام متحدہ اور فیمین ارلی وارننگ سسٹم نیٹ ورک کے مطابق افریقی ملک ڈجی بوٹی میں صرف ایک روز میں دو سال کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک جن میں کینیا بھی شامل ہے، اکتوبر سے نومبر کے وسط تک اوسط درجے سے 300 فیصد زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔اقوام متحدہ اور ڈجی بوٹی حکام کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے امریکا اور چین کی فوجی بیس رکھنے والے ملک میں 10 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث اس تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔کینین حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث کینیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 60 سے زائد افراد مغربی پوکوٹ کاؤنٹی میں ہلاک ہوئے۔حکام کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو گئی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments