بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کانگریس کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ایک سیاسی رہنما کی زبان ہی پھسل گئی اور انہوں نے فرط جذبات میں پریانکا گاندھی کو پریانکا چوپڑا بنا ڈالا۔کانگریس پارٹی کے سابق ایم ایل اے سریندر کمار نے ریلی میں غلطی سے پریانکا چوپڑا کا نعرہ لگا دیا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔سریندر کمار نے ریلی میں کانگریس پارٹی کی لیڈر پریانکا گاندھی کے نعرے کے جگہ غلطی سے ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا تھا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانگریس کے سابق ایم ایل اے سریندر کمار نے سب سے پہلے ’سونیا گاندھی زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا، پھر انہوں نے ’کانگریس پارٹی زندہ باد‘ ’راہول گاندھی زندہ باد‘ اور آخر میں ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔زبان پھسل جانے کے فوراً بعد ہی کانگریس رہنما نے معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کو ٹھیک کیا اور ’پریانکا گاندھی زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا اور چند ہی گھنٹوں میں اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے خود بھی پریانکا چوپڑا زندہ باد کا نعرہ لگایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments