جنوبی افریقا کے سابق اسٹار کھلاڑی جونٹی رہوڈز نے پاکستان میں نوجوان ایمرجنگ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ٹپس دیں۔اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور جونٹی رہوڈز ترین کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو ترین اکیڈمی لودھراں میں فیلڈنگ ٹپس دیں۔جونٹی روہڈز کی قیادت میں تین روزہ ٹریننگ کیمپ میں جنوبی پنجاب کے 30 ایمرجنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کے ایمرجنگ کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہوئے۔جونٹی رہوڈز نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے ٹریننگ کیمپ کی تصاویر شیئر کیں۔خیال رہے کہ جونٹی رہوڈز جنوبی افریقا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں اور وہ اپنی پھرتیلی فیلڈنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments