وزیراعظم پاکستان عمران خان تین ملکی دورے کے آغاز پر بحرین پہنچے جہاں انہوں نے بحرین کے ولی عہد خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان کابحرین پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ’گارڈ آف آنر‘ بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے منامہ کے شاہی محل میں بحرین کے ولی عہد خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے بھی ملاقات کریں گے اور بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔عمران خان کو بحرین میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس‘ سے نوازا جائے گا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اپنے سرکاری دورے میں سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے۔عمران خان جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرنے کے ملائیشیا جائیں گے جہاں وہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سرکاری دورے پر روانہ ہونے سےقبل نور خان ائیر بیس پر امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات بھی کی تھی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments