امریکا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے ہنگاموں سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارتی پولیس کی جانب سے نئی دہلی اور کی جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں گرلز اور بوائز کے ہاسٹل پر بھی حملہ کیا گیا اور یونیورسٹی مسجد کے پیش امام کو بھی زدوکوب کیا گیا۔برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سفری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔علاوہ ازیں اسرائیل اور سنگاپور نے بھی اپنے شہریوں کو بھارت کے احتجاج زدہ علاقوں کے سفر میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments