پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے مقبول ترین فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب دیا۔حال ہی میں بھارتی فلمساز بھوشن کمار کی جانب سے ٹوئٹر پر ’2019 بالا کوٹ اسٹرائیک‘ کے واقعے پر فلم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فلم ملک کے بہادر لوگوں کے لیے خراج تحسین ہے۔اس پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ردعمل کا اظہار بھی کیا۔ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سنجے لیلا بھنسالی اور بھوشن کمار کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ خواب صرف بالی وڈ کے ذریعے ہی پورا کیا جا سکتا ہے‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار ویویک اوبرائے نے بھی بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر ہونے والے کار خودکش حملے میں 50 کے قریب فوجی ہلاک ہوئے تھے۔بھارتی حکمرانوں اور میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات کے پلوامہ حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جس کا پاکستان نے دو ٹوک جواب دیا تھا۔جس کے بعد 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے گرفتار کر لیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments