سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا ہے کہ فیصلے سے آمریت کا راستہ بند ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہو گی جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ یہ آرٹیکل 6 کے تحت تاریخ ساز فیصلہ ہے، فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہو گی، آمریت کا راستہ بھی رکے گا۔انہوں نے پرویز مشرف کو فوری طور پر پاکستان لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لیے کوئی بھی آئین میں دی گئی حدود کو عبور نہ کرے۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں کسی فوجی آمر کو پہلی بار عدالت نے سزا سنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں پرویز مشرف صدر تھے، ہم نے انہیں نکالا جس کے بعد وہ باہر ملک چلے گئے لیکن ہماری مخلوط حکومت تھی اس لیے ہم ایسے فیصلے نہیں کر سکتے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments