گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر اداکار جوڑی شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کے چرچے زبان زدعام ہیں لیکن شہروز کے والد اور اداکار بہروز سبز واری نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔سائرہ اور شہروز دونوں ہی پاکستانی شوبز کے چمکتے ستارے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔مگر ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہروز 6 ماہ سے اپنی اہلیہ سائرہ کے ساتھ نہیں ہیں اور انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق شہروز کا کہنا ہے کہ سائرہ اور ان کے درمیان ذاتی نوعیت کے ایسے اختلافات ہیں جو دور نہیں ہو سکتے۔دوسری جانب شہروز کے والد اور اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ اور شہروزکی طلاق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لڑائی کس گھر میں نہیں ہوتی؟ دونوں کے درمیان معمولی ناراضی ہے جو جلد ختم ہو جائے گی۔متعدد ٹوئٹر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے جس کی وجہ شہروز کا ایک ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ افیئر ہے۔اداکارہ سائرہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تاحال ان کے نام کے ساتھ شہروز کا نام موجود ہے جس سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ اطلاعات محض افواہیں ہیں۔اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی، اس وقت اداکارہ کی عمر 18 جب کہ شہروز کی عمر 19 برس تھی۔ اداکار جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments