لاہورکے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے نوجوان گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں 14 سالہ ثناء ڈاکٹر عمیرہ کے گھر میں ملازمہ تھی، ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمیرہ اور ان کے خاوند جنید کے تشدد سے ثناء کی موت واقع ہوئی۔جاں بحق ملازمہ کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ ثناء دو ماہ سے ڈاکٹر عمیرہ کے ہاں ملازمت کر رہی تھی۔دوسری جانب ڈاکٹر عمیر ہ کا کہنا ہے کہ ثناء دو روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھی، اسےگھر پر طبی امداد دی جا رہی تھی۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈی ایس پی فخر بشیر کے مطابق ملازمہ کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments