سال نو کے آغازپر حکومت نے پیٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 80 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلےکی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپےکا اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جارہا تھا۔اسی طرح کراچی کے چکی آٹاکے 10کلو تھیلےکی قیمت میں بھی 50 روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چکی آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 700 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی کےچکی آٹےکی قیمت میں دوبار اضافہ ہوا اور 2 ماہ قبل چکی آٹے کا تھیلا600 روپے تک میں فروخت کیاجارہا تھا۔دوسری جانب صدربلوچستان فلورمل ایسوسی ایشن سید ظہور آغا کاکہنا تھا کہ سرکاری گوداموں سےگندم فراہم نہیں کی جارہی، فلورمل مالکان مارکیٹ سے گندم مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹافروخت نہیں کرسکتے، اگریہی صورتحال رہی تو آئندہ دنوں میں آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments