چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے کی جانب سے 2019 کی سالانہ آمدنی کے ریکارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود بھی ہواووے کمپنی کا 2019 میں سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 بلین امریکی ڈالر رہا۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین ایرک زو نے بتایا کہ کمپنی کی 2019 کی سالانہ آمدن 850 بلین یوان رہی جو جنوری 2019 میں کی جانے والی توقع کے مطابق کم ہے۔ایرک زو کا کہنا تھا کہ اگر کمپنی کی 2018 کی سالانہ آمدنی کا مقابلہ کیا جائے تو 2019 کی سالانہ آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2019 ہواووے کے لیے بہت بڑا سال تھا جب کہ آئندہ سال کمپنی کے لیے کافی مشکل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ امریکا کی جانب سے کمپنی کی تمام تر مصنوعات پر پابندی عائد ہے۔علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہواووے کو امریکی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے بھی روک دیاہے۔واضح رہے کہ 2019 میں مئی کے مہینے میں امریکی کامرس ڈیپارٹمنٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہواووے کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیا تھا۔امریکا کے جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ ہواووے کمپنی امریکن ٹیکنالوجی چوری کررہی ہے اور ایران کے خلاف تجارتی پابندیوں کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments