امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل امن انعام کا حقیقی حقدار قرار دے دیا۔امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا اور انعام کسی اور کو دے دیا گیا، اس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔امریکی صحافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ٹرمپ نے نوبیل انعام نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا، ایک ملک کو بچایا اور پھر سنا کہ ملک کو بچانے کے لیے امن اعزاز اس ملک کے سربراہ کو دیا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے سوال کیا کہ کیا ان کا اس سے کوئی تعلق بنتا تھا؟ بالکل، لیکن اسی طرح ہوتا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اہم بات ہے کہ ہمیں علم ہو کہ اصل حقدار کون ہے؟ میں نے دنیا کو ایک بڑی جنگ سے بچایا، بلکہ کئی جنگوں سے بچایا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بین الاقوامی جیوری نے نوبیل کا امن انعام ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو دینے کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments