پاکستان کی ننھی ایٹھلیٹ ملاک فیصل ظفر نے پاکستانی راک اسٹار علی ظفر سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی۔گلوکار علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے 2020 کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی آؤ نا پاکستان‘۔علی ظفر کے اس ٹوئٹ پر ننھی فگر اسکیٹنگ ایتھلیٹ ملاک فیصل نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتی ہوں، اور آپ سے مل کر اپنے آنے والا پروجیکٹ شیئر کرنا چاہتی ہوں‘۔ملاک فیصل نے مزید یہ بھی لکھا کہ ان کا پروجیکٹ علی ظفر کے گانوں سے متاثر ہے اور وہ اسے ریلیز کرنے سے قبل اس پر ان کی رائے جاننا چاہتی ہیں۔گلوکار علی ظفر نے ملاک کو مایوس نہیں کیااور فوراً ہی جواب بھی دے ڈالا۔گلوکار نے کہا کہ ملاک فیصل ظفر سے ملاقات کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔جس کے بعد ملاک فیصل ظفر نے علی ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی تفصیلات بھیجنے کا کہا۔واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ بلوچی گایا تھا جو بے حد مقبول ہوا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments