مظفر آباد وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برفانی تودے گرنے سے زخمی ہونے والے افراد سے اسپتال میں ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے آزاد کشمیر کے دورے پر پہنچ گئے۔ انہوں نے سی ایم ایچ مظفرآباد میں زخمیوں کی عیادت کی۔وزیراعظم کو وادی نیلم میں شدید برفباری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور صدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کو حالیہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد67 ہوگئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments