لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور میں لاہور قلندر ز سے ڈیبیو دینے والے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ نے ٹیم میلبرن اسٹارز سے ریلیز کر دیا۔بنگلا دیش کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں حارث رؤف کا نام بھی شامل ہے۔ فاسٹ بولر بگ بیش لیگ چھوڑ کر قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ جوائن کرنے وطن واپس آ رہے ہیں۔ترجمان میلبرن اسٹارز کے مطابق حارث رؤف کے دوبارہ ٹیم جوائن کرنے سے متعلق جائزہ لے رہے ہیں، لیگ میں ان کی واپسی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ادھر ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اچھی خبر آنے والی ہے کہ میلبرن اسٹارز میں حارث رؤف کا متبادل کون ہو گا۔ذرائع کے مطابق میلبرن اسٹارز میں حارث رؤف کا متبادل بھی لاہور قلندرز سے ہی ہونے کا امکان ہے جس کا اعلان ایک دو روز میں ہو گا۔خیال رہے کہ حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے7 میچز کھیلے جن میں 16 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے ایک ہیٹ ٹرک کی اور ایک مرتبہ 5 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments