بلوچستان ہائیکورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں سابق صوبائی وزیر داخلہ اور موجودہ سینیٹر میر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔گزشتہ روز سیشن کورٹ نے بچی کے اغواء میں معاونت سے متعلق کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس وقت عدالت نے گرفتاری کا حکم دیا تو بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفرار بگٹی عدالت میں موجود تھے تاہم سرفراز بگٹی گرفتاری دیئے بغیر ہی عدالت سے روانہ ہو گئے۔سرفراز بگٹی کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ آج ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔واضح رہے کہ بچی ماریہ کی نانی نے بچی کے والد کے خلاف اغواء اور سرفراز بگٹی پر معاونت کا مقدمہ درج کرایا تھا، فیملی کورٹ نے بچی کی والدہ کی وفات کے بعد بچی کو نانی کے حوالے کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments