وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ن لیگ کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر ہوم ورک شروع کردیا تاہم شہباز شریف کی وطن واپسی پر حتمی فیصلہ ہوگا۔اطلاعات ہیں کہ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہوتے ہی شہبازشریف نے وطن واپسی کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور امکان ہے کہ وہ 12 اور 15فروری کے درمیان پاکستان پہنچیں گے۔شہبازشریف کی وطن واپسی پر پارٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ اس اجلاس میں ہو گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments