معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ کی حالت زار پر اظہار برہمی پر حکومت پاکستان نے نوٹس لے لیا۔ وزارت اوورسیز اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ ریسورس نے اداکارہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شکایت کا نوٹس لے لیا گیا اور جلد متعلقہ افراد کو نوٹسز جاری کردیے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ کا کراچی ایئر پورٹ میں خواتین کے لیے مختص کمرہ استعمال کرنے کا اتفاق ہوا، جہاں ان کا تجربہ بدترین رہا۔اداکارہ خواتین کے لیے مختص کمرے میں موجود گندگی اور لال بیگ دیکھ کر برہم ہوگئیں تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا تھا۔مہوش کی ٹویٹ پر بیشتر سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی حمایت کرتے ہوئے سید زلفی بخاری کو ٹیگ کر رہے تھے۔وائرل ٹوئٹ پر وزات نے بھی اپنا ردعمل دے کر جلد از جلد صفائی کی یقین دہانی کروادی۔مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایسی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کبھی بھی دل کی بات کرنے سے نہیں ہچکچاتیں، جو تجربہ کرتی ہیں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اس سے ضرور آگاہ کرتی ہیں۔سوشل میڈیا خصوصاً ٹوئٹر پر مہوش ناصرف شوبز بلکہ عوامی، سیاسی و معاشرتی امور پر بھی کھل کر گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments