متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحت یاب ہوگیا۔خلیجی اخبار کے مطابق 73 سالہ چینی خاتون کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ چینی شہر ووہان سےابوظہبی آئیں تھیں اور وائرس کی تشخیص کے بعد 23 جنوری سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں۔اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خاتون کو علاج کے بعد مکمل صحت یاب قرار دے دیا گیا ہے اور اب وہ معمول کی زندگی گزار سکتی ہیں۔ابوظہبی میں چینی قونصل جنرل نے خاتون کی خصوصی دیکھ بھال اور کورونا وائرس سے بہتر طریقے سے نمٹنے پر یو اے ای کے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا اور اس کے کردار کی تعریف کی۔صحت یاب ہونے والی چینی خاتون نے بھی متحدہ عرب امارات اور چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امارات میں بھی ووہان سے آنے والے چینی خاندان کے 4 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments