انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے۔جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ چیمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایا اور بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں۔اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچاؤ کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments