چین میں کورونا وائرس (کووڈ 19) سے مزید 242 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 1355 ہو گئیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 14 ہزار 840 مزید کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں سامنے آنے والے 60 ہزار کیسز میں سے 48 ہزار 206 کیسز ہوبئی سے سامنے آئے ہیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور متاثرہ افراد کی تعداد سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے متاثرہ صوبے ہوبئی کے کمیونسٹ پارٹی کے چیف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور شنگھائی کے میئر ینگ یونگ کو ہوبئی کمیونسٹ پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہوبئی کے ہیلتھ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ افراد کی جانچ کے لیے نیا طبی طریقہ شروع کر دیا ہے اور پرانے کیسز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تازہ ترین اموات میں 100 سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اب چونکہ حکومت نے ڈاکٹرز کو زیادہ صوابدیدی اختیارات دے دیئے ہیں اس لیے اتنی بڑی تعداد میں مریض سامنے آئے ہیں جب کہ اس سے قبل ڈاکٹرز مریض کو نتائج سامنے آنے تک 4 سے 5 مرتبہ چیک کرتے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت نے 31 دسمبر 2019 کو منظر عام پر آنے والے جان لیوا ناول کورونا وائرس کو کووڈ 19 کا نام دیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments