کراچی: گزشتہ روز کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کے باعث علاقے کی فضا خراب ہوگئی۔فضا کی کوالٹی خراب ہونے سے کراچی کسٹمز ہاؤس میں4 افراد بے ہوش ہوگئے اور کئی کو الٹیاں لگ گئیں جس کے بعد کسٹمز ہاؤس کو بند کردیا گیا۔کسٹمز حکام نے ہوا کی کوالٹی خراب ہونے کے باعث کسٹم ہاؤس کو بند کرکے ملازمین کو گھر جانے کی ہدایت دے دی۔ادھر شپنگ ذرائع کا کہناہےکہ ہوا کی کوالٹی اور زہریلے مادے ہونے کی وجہ سے پی این ایس سی ورکشاپ بھی بند کردی گئی ہے۔دوسری جانب پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں کی آمد شروع ہوگئی ہے اور پیر کی صبح تین جہاز بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے جب کہ جہازوں کی روانگی بھی شیڈول پر آگئی ہے۔کے پی ٹی حکام کا کہنا ہےکہ کراچی پورٹ پر جہازوں سے پی او ایل یا کیمیائی مادے سنبھالتے وقت حفاظتی تدابیر برقرار رکھیں، زیر علاج افراد، اموات کیماڑی کے شمالی حصے سے ہیں، بندرگاہ یا متصل علاقے سے نہیں۔کے پی ٹی حکام نے مزید کہا کہ بغیر تحقیقات کیمیائی اور پی او ایل جہازوں کو سنبھالنے سے اسے جوڑنا درست نہیں، کراچی پورٹ کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے۔کے پی ٹی حکام کے مطابق پاکستان نیوی نے حیاتیاتی و کیمیائی نقصان کنٹرول ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments