پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گی۔پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا اس حوالے سے کہنا ہے شہر قائد میں پی ایس ایل کا انعقاد اعزاز کی بات ہے اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے شہر کو بھرپور طریقے سے سجایا گیا ہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments