ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ کے مشترکہ دوست اسد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ 7 فروری کو مفخر عدیل نے شراب میں نشہ آور گولیاں ملا کر شہباز تتلہ کو دیں، نیم بے ہوش ہونے پر شہباز تتلہ کے منہ پر تکیہ رکھا اور سانس بند کر دی۔ایس ایس پی مخفر عدیل نے شہباز تتلہ کی لاش تیزاب سے بھرے ڈرم میں ڈال دی، پھر مواد دو چھوٹے ڈرموں میں منتقل کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسد بھٹی نے بتایا کہ مفخر عدیل نے دونوں ڈرم سرکاری گاڑی میں رکھے اور فیروز پور روڈ پر کنکر پلی کے قریب روہی نالے میں بہا دیئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے سرکاری گاڑی کے روہی نالے تک جانے کے شواہد بھی مل گئے ہیں، مواد جس جگہ ضائع کیا گیا وہ کافی رش والی جگہ ہے، قریب ہی دکانیں بھی موجود ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے انوسٹی گیشن ٹیم دو روز سے روہی نالے پر شواہد تلاش کر رہی ہے۔پولیس نے ایک روز قبل فرضی نمونہ جات نالہ میں بہا کر دیکھے، اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگر تیزاب زدہ لاش کو بہایا گیا تو وہ کہاں تک جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ سابق اسسٹنٹ اٹارنی ایڈووکیٹ شہباز تتلہ 7 فروری کو اغواء ہوئے تھے اور ان کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی شب اچانک پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments