وزیراعظم عمران خان کے ریلیف پیکج کے تحت رحیم یار خان کے یوٹیلٹی اسٹورز میں فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت رحیم یار خان کے عوام کو آٹے کی قیمت میں ریلیف سے محروم کر دیا گیا ہے، اس فراڈ میں یوٹیلٹی اسٹورز کے کچھ افسران اور فلور ملز کے لوگ شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کے سیکڑوں تھیلے بلیک میں فروخت کردیئے گئے اور ان کو یوٹیلٹی اسٹورز کے رجسٹر میں آٹے کی جعلی فروخت ظاہر کر کے فراڈ کیا گیا۔اس حوالے سے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز عمر لودھی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رحیم یار خان ریجن میں آٹے کی فروخت میں گھپلوں کی شکایت موصول ہوئی ہیں، معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور زونل مینیجر سکھر کی سربراہی میں انکوائری شروع کروا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ 24 گھنٹوں میں موصول ہو جائے گی اور اس معاملے میں ملوث ملازمین کو معطل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ کیا تھا۔جب کہ رواں ماہ وزیراعظم نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر 7 ارب روپے کا پیکج اعلان کیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ 5 ماہ تک 2 ارب روپے ماہانہ اور مجموعی طور پر 10 ارب روپے کے پیکجز کا اعلان کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments