پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک مقبوضہ کمشیر کے عوام کی حالتِ زار کے موضوع پر ایک فلم بنائیں گے۔اس حوالے سے رحمٰن ملک نے اپنی کتاب ’بلیڈنگ کشمیر‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر بتایا کہ ’جب وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بہادری اور جدوجہد پر کتاب لکھ رہے تھے تو اس وقت انہوں نے اس اہم موضوع پر فیچر فلم بنانے کے بارے میں سوچا‘۔رحمٰن ملک نے بتایا کہ وہ اس فلم کا اسکرپٹ بھی خود ہی لکھ رہے ہیں جو ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی ثابت قدمی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔اپنی فلم کے حوالے سے رحمٰن ملک نے مزید بتایا کہ فی الحال فلم کے لیے کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ان پہلوؤں پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments