امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے سے قبل خود کو ’باہو بلی‘ دکھانے والی ویڈیو ری ٹوئٹ کردی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے اور وہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بجائے احمد آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دارالحکومت ہے۔احمد آباد ائیرپورٹ آمد کے بعد امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم ایک ساتھ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے پہنچیں گے جہاں ایک بڑے ہجوم کی آمد بھی متوقع ہے۔پیر سے شروع ہونے والے بھارتی دورے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں انہیں فلم ’باہوبلی‘ کے مشہور کردار باہو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے منتظر ہیں۔ویڈیو میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس ویڈیو کلپ میں موجود ہیں۔ویڈیو کلپ میں ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے کبھی رتھ پر بیٹھے اور کبھی تلوار چلاتے دکھایا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments