پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے سے قبل ہی مداحوں سے معافی بھی مانگ لی۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے گانے کے بعد مایوس مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ علی ظفر کو دوبارہ گانا گانا چاہیے۔گلوکار علی ظفر نے مداحوں کی مایوسی دور کرنے کے لیے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا ریلیز کرنے کی نوید سنائی تھی۔گزشتہ روز گلوکار کی جانب سے ٹوئٹر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے ’بھائی حاضر ہے‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ اسٹوڈیو میں بیٹھے ہیں اور میوزک بھی بج رہا ہے، اس دوران علی ظفر کہتے ہیں ’بھائی آرہا ہے، تیار ہو؟اب حال ہی میں نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ ’کم وقت میں گانا ریلیز کرنے جا رہا ہوں، اگر کوئی غلطی ہو تو پیشگی معافی چاہتا ہوں‘۔راک اسٹار علی ظفر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ایس ایل 5 کے نئے گانے کے چند بول بھی گنگنائے جو کہ کچھ یوں ہیں، ’جب ہم نکلے تو آندھی آتی ہے‘۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے بعد گلوکار علی عظمت اور علی ظفر آمنے سامنے آگئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“پی ایس ایل کا نیا گانا، علی ظفر نے پیشگی معافی مانگ لی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Atif Aslam is a great good singer also a good person