ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان احمد نے خود اور دیگر پولیس افسران پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر رضوان کی جانب سے آئی جی سندھ کلیم امام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے وزراء امتیاز شیخ اور سعید غنی سے خطرات لاحق ہیں۔ڈاکٹر رضوان احمد نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ مذکورہ بالا سیاستدانوں کے بیانات کے بعد کچے کے ڈاکو حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں کیونکہ ڈاکوؤں کو سیاستدانوں کی حمایت حاصل ہے۔خیال رہے کہ جنوری 2020 میں ایس ایس پی شکار پور کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ صوبائی وزیر امتیاز شیخ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرتے ہیں۔پولیس رپورٹ میں امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ اور بیٹے فراز شیخ کا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ بھی شامل کیا گیا تھا۔اس رپورٹ کے خلاف ایس ایس پی امتیاز شیخ نے عدالت میں جانے کا اعلان کیا تھا۔ایس ایس پی امتیاز شیخ پر الزامات کے بعد اس وقت وزیر بلدیات سعید غنی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments