سکھر: نیب نے خورشید شاہ کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی کو بھی طلب کرلیا۔نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ اسپننگ ملزلمٹیڈ کی تحقیقات کےلیےطلب کیاگیا ہے۔نیب کی جانب سے کسی مرحوم کو طلب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑکو بھی طلب کرچکی ہے اور وہ 7 سال قبل انتقال کرچکےہیں۔واضح رہےکہ خورشید شاہ پر ایک ارب 30کروڑ روپےکاریفرنس دائر ہے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث جیل کسٹڈی میں این آئی سی وی میں زیر علاج ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments