امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان رہنما ملا برادر کی فون پر گفتگو ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا برادر اخوند کو ٹیلی فون کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی اطلاع پہلے طالبان کے ترجمان نے ٹوئٹر کے ذریعے دی تاہم بعد میں امریکی صدر کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی۔امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان یہ ٹیلی فونک رابطہ دوحہ میں امریکا افغان امن معاہدے کے تین روز بعد ہوا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کےمطابق امریکی صدر اور طالبان رہنما کے درمیان تقریباً 35 منٹ گفتگو ہوئی جس میں ملا برادر کا کہنا تھا کہ یہ افغانیوں کا حق ہے کہ معاہدے کے تمام نکات پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے، اس سے افغانستان میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو افغان صدر اشرف غنی سے بات کرنے کا کہیں گے تاکہ انٹرا افغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہوجائیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments