حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی اقراء اور یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں سے اپنی زندگی کے تمام تر لمحے شیئر بھی کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ فعال رہنا جہاں مداحوں کو پسند ہوتا ہے وہیں اکثر اوقات شوبز شخصیات کو ناقدین کی شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔چند روز قبل ہی اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقراء عزیز سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے ان کے نام کا ٹیٹو اپنے ہاتھ پر گودوایا۔یاسر حسین کی جانب سے جب اس ٹیٹو کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو ناقدین کی جانب سے یاسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔یاسر حسین کے اہلیہ کے نام کے ٹیٹو پر لوگوں کی ملے جلے انداز میں تنقید جانتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ کام تعریف کے لائق نہیں، انہیں اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ رول ماڈل ہیں، یہ غلط ہے‘۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘اللہ ہدایت دے، حرام ہے یہ، جائز کام کرو ناجائز کیسے کر لیتے ہو‘۔اذان احمد صارف نے لکھا کہ ’اس طرح کے بے وقوفانہ کام کرکے دوسروں کو مت اکساؤ، یہ اسلام میں حرام ہے‘۔ایک اور صارف نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ حرام ہے اسے کیوں سراہا جا رہا ہے‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“بیوی کے نام کا ٹیٹو بنوانے پر یاسر حسین تنقید کی زد میں” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
such a beautiful couple